سوات، ڈرائیونگ لائسنس کا دفتر دوسرے ہفتے بھی بند ، ٹرائی کا عمل بھی معطل ہوکر رہ گیا

منگل 21 فروری 2017 21:15

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) سوات میں ڈرائیونگ لائسنس کا دفتر دوسرے ہفتے بھی بند پڑا ہے جبکہ ڈرائیورلائسنس کے حصول کے لئے ٹرائی کا عمل بھی معطل ہوکر رہ گیا ہے ،جس کے باعث ہزاروں لوگوں کے لائسنس التوا کا شکار ہوگئے ہیں،سوات میں نئی خاتون ایڈیشنل ایس پی کی تعیناتی کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کا مسلسل دوسرے ہفتے بھی بند ہے اور لوگوں کو ڈرائیورنگ لائسنس کے حصول میں شدید مشکلات کاسامنا ہے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید بھی نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیوروں کے چالان کئے جارہے ہیں دوسری جانب ڈرائیونگ لائسنس کے لئے ٹرائی لینے کا عمل بھی معطل ہے جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لائسنس التوا کا شکار ہوچکے ہیں مقامی افراد نے اعلیٰ حکام سے دفتر کو کھولنے اور لائسنس کے اجراء کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :