انوکھاتاریخی واقعہ:دبئی میں 63 سالہ خاتون نے صحت مند بچی کو جنم دیدیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 فروری 2017 21:11

انوکھاتاریخی واقعہ:دبئی میں 63 سالہ خاتون نے صحت مند بچی کو جنم دیدیا
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 فروری2017ء): دبئی کی رہائشی ایک معمر خاتون نے صحت مند بچی کو جنم دے کر تاریخ رقم کردی۔تفصیلا ت کے مطابق بچی صحت مند اور تندرست ہے۔

(جاری ہے)

گلف نیوز کے مطابق اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقع دیکھا ہے ،جس میں ساٹھ سال سے زائدعمر خاتون نے بچی کو جنم دیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بچی کا وزن2.25کلوگرام ہے اور وہ بالکل تندرست ہے۔اس معمر خاتون کے خا وند کی عمر 61 برس ہے۔اپنی بیٹی کی پیدائش پر خاتون کا کہنا تھا کہ ”میں اور میرے شوہر بچی کی پیدائش سے بہت خوش ہیں “۔ واضح رہے کہ خاتون کی سابقہ شادی سے ایک دو بچے ہیں جو کہ جوان ہیں۔