سوات،سپیشل پولیس فورس اہلکار درخت سے گر کر جاں بحق

منگل 21 فروری 2017 21:15

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) تحصیل کبل گالوچ میں سپیشل پولیس فورس اہلکار درخت سے گر کر جاں بحق،مقامی قبرستان میں سپردخاک تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل کے علاقہ گالوچ میں سپیشل پولیس فورس اہلکار شاہ باچا ولد شہزادہ درخت میں کٹائی کرتے ہوئے نیچے گر گیا جس کی وجہ سے سر اور بدن کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں جسکو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا مرحوم کی نماز جنازہ نماز مغرب کے بعد ادا کی گئی جس میں تمام مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :