کراچی ،گورنر اسٹیٹ بینک کے نام سے جعلی ای میل گردش کر رہی ہے،عوام گمراہ نہ ہوں ،بینک دولت پاکستان نے عوام الناس کو مطلع کر دیا

منگل 21 فروری 2017 21:15

کراچی ،گورنر اسٹیٹ بینک کے نام سے جعلی ای میل گردش کر رہی ہے،عوام گمراہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) بینک دولت پاکستان نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ جعلی ای میل پتہ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نام سے بنایا گیا ہے اور اس پتے سے ایک جعلی ای میل گردش کر رہی ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ ای میل کے وصول کنندہ کو کسی غیر ملکی حکومت سے بھاری مالیت کی رقم موصول ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جن لوگوں کو یہ ای میل ملی ان میں سے بعض یہ معاملہ اسٹیٹ بینک کے علم میں لائے ہیں، جعلی ای میل کی تفصیلات ذیل کی تصویر میں دیکھی جا سکتی ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے عوام کے مفاد میں وضاحت کی ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک ان کے دفتر یا اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایسی کوئی ای میل جاری نہیں کی ہے، اور یہ عوام کو دھوکہ دینے اور ادارے کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اسٹیٹ بینک نے ان کوششوں کے پسِ پردہ شرپسند عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے ایک درخواست کراچی میں ایف آئی اے حکام کو دے دی ہے۔#

متعلقہ عنوان :