محمود پاریکھ ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ایڈورٹائزنگ مقرر

منگل 21 فروری 2017 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل نے محمود پاریکھ کو ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے ایڈورٹائزنگ برائے سال2017ء مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

محمود پاریکھ چیف ایگزیکٹیو ایم سی ایم ایڈورٹائزنگ گروپ کے علاوہ انٹر نیشنل ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔ محمود پاریکھ نے اپنی نامزدگی پر یو بی جی کے صدر ایس ایم منیراور صدر فیڈریشن زبیر طفیل کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔