قومی مقابلہ حسن قرأت ونعت 26فروری کو جامعہ اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

جامعہ اسلام آباد کی تقریبات سلور جوبلی جاری ،مرکزی تقریب 20اپریل کوجناح کنونشن سنٹر میں ہوگی

منگل 21 فروری 2017 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء)جامعہ اسلام آبادکے کامیاب اور شاندار25سال کی تکمیل پر ’’سلور جوبلی ‘‘کے سلسلے میں منعقدہونے والی 25تقریبات تشکر میں سے جامعہ اسلام آباد کی طلبہ تنظیم اسلامک سٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کے زیر اہتمام ’’قومی مقابلہ حسن قرأت ونعت‘‘ 26 فروری بروز اتوار دن 9بجے،جامعہ ھذاٰ کے پرنسپل وشیخ الحدیث ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی کی زیر سرپرستی جامعہ اسلام آبادI-8/4 میں منعقد ہو رہا ہے جبکہ ’’سلور جوبلی‘‘کی مرکزی تقریب 19اپریل کو آل پاکستان مقابلہ حسن تقریر بعنوان ’’اصلاح معاشرہ میں دینی مدارس کا کردار, اور ’’قومی دینی مدارس کانفرنس‘‘20اپریل کوزیر صدارت جانشین حافظ الحدیث حضرت پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف اور زیر سرپرستی ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی پرنسپل و شیخ الحدیث جامعہ اسلام آبادجناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میںمنعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

اسلامک سٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کے صدر توحید احمد ہزاروی نے کہاکہ مقابلہ کے انعقاد کا مقصد دینی مدارس کے آپس میں روابط کو مضبوط کرنااور طلباء کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے ،مزید انہوں کا کہنا تھا کہ مقابلہ میں ملک بھر سے دینی مدارس کے طلباء کو شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔