حکومت کی سنجیدہ کوششوں کی وجہ سے پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے ا ، آنے والے دنوں میں ترقی کے مزید اور نئے راستے کھلیں گے

وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے دورے کے موقع پر گفتگو

منگل 21 فروری 2017 20:21

حکومت کی سنجیدہ کوششوں کی وجہ سے پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے ا ، آنے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت کی سنجیدہ کوششوں کی وجہ سے پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور آنے والے دنوں میں ترقی کے مزید اور نئے راستے کھلیں گے ۔ وہ منگل کوممتاز تاجر شیخ محمد رفیع آف بھلوال فیبرک سے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے دورے کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کو جہاں مشکلات درپیش ہیں وہاں ان کے لئے نئے امکانات بھی پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے سے قبل پاکستان میں براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد اور صرف 3 لاکھ تھی جو اب بڑھ کر 40 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ شیخ محمد رفیع نے کہا کہ ٹیکسوں کی بھر مار اور مہنگی بجلی صنعتوں کی ترقی میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختلف سرکاری اداروں نے 2 درجن سے زائد ٹیکس لگا رکھے ہیں جنکی وجہ سے صنعتکاروں کا قیمتی وقت ان سے متعلقہ معاملات کو نمٹانے میں ضائع ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکار چاہتے ہیں کہ تمام محکموں او رٹیکسوں کو ون ونڈو کی طرز پر یکجا کر کے صرف ایک ادارہ قائم کیا جائے جو صنعتکاروں سے ڈیل کرے ۔انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تناظر میں پاکستان کی صنعتوں کو درپیش خدشات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انکو دور کرنے کیلئے پاکستان کی صنعتوں کو فوری طو ر پر ضروری مراعات مہیا کی جائیں۔ وفاقی وزیر نے شیخ محمد رفیع کے مطالبات کو انتہائی غور سے سنا اور انھیں حل کرانے کا بھی یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :