چارسدہ ،کچہری گیٹ کے سامنے عرائض نویس باپ بیٹا خود کش حملے کا شکار

منگل 21 فروری 2017 20:21

چارسدہ ،کچہری گیٹ کے سامنے عرائض نویس باپ بیٹا  خود کش حملے کا شکار
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) کچہری گیٹ کے سامنے عرائض نویس باپ بیٹا بھی خود کش حملے کا شکار ہو گئے ۔ 8ماہ پہلے جوان کی شادی ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تنگی میں کچہری گیٹ کے سامنے تین خود کش حملوں میں تنگی نصرت زئی سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹا روح اللہ ولد نامعلوم اور مفتاح اللہ ولد روح اللہ بھی لقمہ اجل بن گئے ۔ با پ بیٹا کچہری گیٹ کے باہر عرائض نویسی کے پیشے سے وابستہ تھے ۔ آٹھ ماہ پہلے مفتاخ اللہ کی شادی ہوئی تھی ۔ باپ بیٹوں کو بعد ازاں آبائی گائوں میں سپر د خاک کیا گیا ۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔