چارسدہ میںخود کش حملے کے حوالے سے پہلے سے اطلاع موجود تھی ، بروقت غیر معمولی سیکورٹی انتظامات اور پولیس جوانوں کی جواں مردی سے انسانی جانوں کا ضیاع کم ہوا

منگل 21 فروری 2017 20:24

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) چارسدہ میںخود کش حملے کے حوالے سے پہلے سے اطلاع موجود تھی ، سیکورٹی کے بروقت غیر معمولی انتظامات اور پولیس جوانوں کی جواں مردی سے انسانی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہوا۔ جائے وقوعہ کچہری سے چاروں اطراف دو فرلانگ کے فاصلے پر دو دِن قبل ناکے لگائے گئے تھے ۔ تربیت یافتہ اور منظم دہشت گرد گینگ نے حساس علاقے میں داخل ہونے کے بعد فائرنگ اور دستی بموں کے پھینکنے سے تباہی پھیلائی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے چوکس جوانوں نے ناپاک منصوبہ ناکام بنانے اور کم سے کم جانی نقصان سے مقابلہ کیا ۔ دو حملہ آوروں کو فائرنگ کرکے انجام تک پہنچایا جبکہ ایک حملہ آور نے خود کو اُڑا کر انجام سے دوچار ہوا۔واقعہ کے فورا ً بعد پولیس ، پاک آرمی اور حساس اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے ۔ کچہری کے ارد گرد پانچ کلومیٹر کے فاصلے تک پاک فوج اور حساس اداروں نے زمینی اور فضائی سرچ اپریشن کیا ۔ امدادی ٹیموں اور ریسکیو سکواڈز نے امدادی کاموں اور زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ہسپتال پہنچانے اور شہداء کی جسد خاکی کو جائے وقوعہ سے منتقل کرنے کیلئے خدمات انجام دیئے ۔

متعلقہ عنوان :