قوم کو پانامہ کیس سے متعلق حقائق زبانی یاد ہو چکے ہیں ، نواز شریف کے ساتھ اس کے درباری بھی بیروزگار ہونے والے ہیں

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کا مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس پر ردعمل

منگل 21 فروری 2017 20:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ قوم کو پانامہ کیس سے متعلق حقائق زبانی یاد ہو چکے ہیں ، نواز شریف کے ساتھ اس کے درباری بھی بیروزگار ہونے والے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کومسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ نئے پاکستان کے لئے کرپٹ خاندان سے نجات ضروری ہے ۔ قوم جھوٹ کے جال میں نہیں پھنسے گی ۔ قوم کوپانامہ کیس سے متعلق حقائق زبانی ازبر ہیں ۔ اب حکمرانوں کے درباری بے روزگار ہونے والے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی ڈی میں جھوٹ کا سرکس سجانے والوں پر ترس آتا ہے ۔ نسل در نسل چوری کا سلسلہ اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے ۔ …(م د)