قائمہ کمیٹی کی وزارت داخلہ کو ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دینے کی ہدایت

ملک میں حالیہ دہشت گردی کی شدید مذمت ، سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش ، متفقہ قرارداد منظور

منگل 21 فروری 2017 20:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے وزارت داخلہ کو ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دینے کی ہدایت کر دی جبکہ کمیٹی نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے متفقہ قرارداد کی منظوری دی ،قرارداد میں دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کا وفاقی سطح پر ڈیٹا مرتب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس نادرا ہیڈ کوارٹرز میں کمیٹی کے چئیر مین رانا شمیم احمد خان کی زیر صدرات ہوا، کمیٹی نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے متفقہ قرارداد کی منظوری دی ،قرار داد میں وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ دہشت گردی کے متاثر افراد اور ان کی خاندان کا جامع ریکارڈ بنایا جائے،ریکارڈ اپریل تک مکمل کر کے کمیٹی میں رپورٹ پیش کی جائے ،دہشت گردی کا نشانہ بنے والے زیر کفالت افراد کا ڈیٹا مرتب کیا جائے،دہشت گردی میں سیکورٹی اہکاروں کی شہادت اور زیر کفالت کا ڈیٹا بھی مرتب کیا جائے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری داخلہ تمام صوبوں کے ساتھ مل کر رپورٹ مرتب کریں ،کمیٹی کے رکن عارف علوی نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 20 نقات پر ابھی تک ہونے والی کاروائی پر کمیٹی کو اب کیمرہ بریفینگ دی۔(اچ)

متعلقہ عنوان :