وفاقی اور صوبائی حکومتیں جنگلات کی کٹائی کی روک تھام اور شجرکاری میں اضافہ کیلئے کوشاں ہیں ،غربت، بڑھتی ہوئی آبادی اور لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ اس سلسلہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں،جنگلات پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور عالمی بنچ مارک کے مطابق ملک میں جنگلات کے تحفظ اور کے اضافہ کو یقینی بنانا ضروری ہے، ہمارا مذہب جنگ کے دوران بھی درختوں اور جنگلات کو نقصان پہنچانے سے منع کرتا ہے
صدر ممنون حسین کا سالانہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کے آغاز پر ایک تقریب سے خطاب
منگل 21 فروری 2017 20:16
(جاری ہے)
صدر نے کہا کہ جنگلات ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جنگلات قومی معاشی استحکام کے فروغ اور ماحولیاتی انحطاط کو کم از کم کرنے کیلئے بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہمارا مذہب جنگ کے دوران بھی درختوں اور جنگلات کو نقصان پہنچانے سے منع کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں نہ صرف جنگلات کی کٹائی کی روک تھام کیلئے کوششیں کر رہی ہیں بلکہ شجرکاری میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت، بڑھتی ہوئی آبادی اور لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ اس سلسلہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔ انہوں نے شجرکاری میں اضافہ کیلئے غیر روایتی اقدامات اختیار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی یوم جنگلات منا رہا ہے جو جنگلات کے تحفظ کیلئے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔ صدر نے ریلوے لائنوں، نہروں اور شاہرات کے اطراف پودے لگانے کے ساتھ ملک میں جنگلات میں مزید اضافہ اور ان کے تحفظ کیلئے مؤثر سٹرٹیجی تیار کرنے پر زور دیا۔ شجرکاری کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگلات بارشوں، سیلابوں اور سیم و تھور کے نقصانات سے بھی زرخیز زمینوں کے بچاؤ کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی مہم عوام میں جنگلات اور درختوں کی اہمیت کے متعلق شعور پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور دین کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کو زائل کرنے کیلئے جنگلات کا کردار کلیدی ہے، اس کے علاوہ جنگلات قومی معیشت کے استحکام اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے بہت اہم ہیں۔ صدر نے کہا کہ جنگلات پاکستان کے قدرتی وسائل کا اہم ترین اثاثہ ہیں جن کی حفاظت ناگزیر ہے اور ان کے پھیلاؤ پر توجہ دینا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے تحت پاکستان میں بھی ہر سال ’’عالمی یومِ جنگلات‘‘ منایا جاتا ہے، اس سے پاکستان کے اس پختہ عزم کا اظہار ہوتا ہے کہ ہم عالمی برادری کی جنگلات کو بچانے کی جدوجہد میں شریک ہیں، ایسی تقاریب جنگلات، زرعی زمینوں پر شجرکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشب کا شعور اجاگر کرنے میں بڑی معاون ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت کیلئے خاطر خواہ منصوبہ بندی اور منظم کوششوں کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے تدارک اور معاشی فوائد کے حصول کیلئے اس مہم میں زمینداروں کا تعاون بذریعہ سبز پاکستان پروگرام کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم جنگلات کو بچانے اور غیر قانونی کٹائی کے تدارک کیلئے مصمم ارادہ رکھتے ہیں اور ہم جنگلات کے ذریعے اپنی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔صدرممنون حسین نے کہا کہ پانی کی کمی اور ناکافی وسائل جنگلات کے اضافہ کی راہ میں رکاوٹ ہیں لہٰذا ہمیں غیر روایتی اور انقلابی اقدام اٹھانے ہوں گے جس کیلئے جدید طریقہ آبپاشی اور خصوصاً مقامی درختوں کے فروغ کیلئے کام کرنا ہو گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت پاکستان اس سلسلہ میں ہر طرح کی مدد صوبوں کو فراہم کرتی رہے گی تاکہ جنگلات کے رقبہ میں خاطر خوہ اضافہ کیا جا سکے۔اس موقع پر میئر اسلام آباد، ایوان صدر کے اعلیٰ حکام کے علاوہ سی ڈی اے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.