تحریک انصاف کا وزیر اعلی پنجاب کی نا اہلی کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
سپیکر کے جانبدارانہ رویے کیخلاف آئندہ اسمبلی اجلاس میں شدید احتجاج کیا جائیگا‘محمود الرشید کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
منگل 21 فروری 2017 20:10
(جاری ہے)
اجلاس میں چارسدہ دھماکے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا گیا، اس موقع پر شہدا کیلئے دعا اور قوم کو ایک اور بڑے سانحہ سے بچانے پر چار سدہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد احاطہ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ سپیکر رانا اقبال نے اپنی نوکری بچانے اور حکمرانوں کی شاباش وصول کرنے کیلئے اپنے منصب سے نا انصافی کی اور اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پنجاب کے عوام کو مایوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنس عدالتی احکامات کی روشنی میں پنجاب اسمبلی میں دائر کیا گیا، واضح عدالتی فیصلے اور احکامات کے باوجود سپیکر اسمبلی کو ریفرنس مسترد کر نے کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا، سپیکر نے سردار ایاز صادق کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی مفادات کے برعکس کام کیا۔ میاں محمود الر شید نے خان پور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نہر بدر ہو جانے کی تحقیقات حاضر سروس جج سے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلی پر شدید تنقید کی، انہوں نے کہا کہ خان پور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر سوا دو ارب روپے سے زائد خرچ کیا گیا اور نہر میں پانی چھوڑتے ہی پلانٹ ساز و سامان اور مشینری سمیت بہہ گیا، قوم کے پیسے کو اپنی انا کی نذر کرنے والے شہباز شریف بتائیں اب اس نقصان کو کون پورا کرے گا، انہوں نے کہا کہ معاملے کی حاضر سروس جج سے تحقیقات کرائی جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.