مئیر لاہور کرنل(ر) مبشر جاوید کی زیر صدارت شہر میں صفائی ستھرائی آگاہی مہم کے حوالے سے اجلاس

منگل 21 فروری 2017 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) مئیر لاہور کرنل(ر) مبشر جاوید کی زیر صدارت شہر میں صفائی ستھرائی آگاہی مہم کی مناسبت سے فالو اًپ اجلاس ٹائون ہال میں ہوا۔اجلاس میںایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی بلال مصطفی سید ،چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن سردار نصیر،چیف فنانس آفیسرمحمد معیز الرحمان، ایم او فنانس یوسف سندھو ،جی ایم آپریٹنگ طاہر مجید ، مینجر آپریشن آصف اقبال،سینئر آپریشن مینجر سہیل ملک سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی بلال مصطفی سید نے مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید کو شہر میں جاری صفائی ستھرائی مہم سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر میئر لاہور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کے ویژن کے مطابق ہماری اولین ترجیح عوام الناس کی خدمت ہے اوراس حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا شہر میں صفائی ستھرائی مہم کے نتائج مثبت آرہے ہیںاور مہم پورے جوش و جذبہ کے ساتھ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی مہم کی بدولت انسداد ڈینگی مہم کوبھی فائدہ ہو گا اور لوگوں کو اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کے حوالے سے بہترین ماحول میسر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :