وزیراعظم محمد نوازشریف(آج) ترکی کے3 روزہ دورہ پرروانہ ہونگے
ترکی کی اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کےپانچویں اجلاس میں شرکت کریں گے وفاقی وزراءاوراعلیٰ حکام پرمشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا،دوطرفہ علاقائی اوربین الاقوامی معاملات پرترک قیادت کیساتھ وسیع ترمشاورت اورتبادلہ خیال کریں گے۔حکومتی ذرائع
ثنااللہ ناگرہ منگل 21 فروری 2017 19:52
(جاری ہے)
یہ میکنزم دوطرفہ قیادت کو سٹریٹجک فوکس اور رہنمائی فراہم کرتا اور مستقبل کے لئے ایک وژن ترتیب دینے میں معاونت کرتا ہے۔
کونسل کے تحت 6 مشترکہ ورکنگ گروپس کام کر رہے ہیں جن میں تجارت، توانائی، بینکنگ اور فنانس، مواصلات، ریلوے، تعلیم اور ثقافت و سیاحت کے شعبے شامل ہیں۔ کونسل کے دسمبر 2010ء، مئی 2012ء، ستمبر 2013ء اور فروری 2015ء میں چار اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔ آخری اجلاس 17 فروری 2015ء کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔ کونسل کے فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کے مابین 50 سے زیادہ معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ کونسل کے پانچویں اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا جبکہ اس موقع پر کئی معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ دورہ کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف 15 جولائی 2016ء کو ترکی میں ناکام بغاوت کے خلاف پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اظہار کرنے کے لئے ترک پارلیمان کا دورہ بھی کریں گے۔ بغاوت کی رات ترک پارلیمان کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف ترکی میں جمہوریت کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت بھی پیش کریں گے۔ پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات ریاستوں کے مابین تعلقات کے حوالے سے انفرادی حیثیت کے حامل ہیں جو غیر معمولی گرمجوشی اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں۔ ان برادرانہ تعلقات کی بنیاد مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور زبانوں میں تعلق پر ہے۔ دونوں اقوام کشمیر اور قبرص سمیت اپنے قومی مقاصد کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون کرتی رہی ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ تعلقات کو حالیہ سالوں میں ایک نئی جہت اور فروغ ملا ہے اور ان تعلقات کا دائرہ اقتصادی تعلقات سے لے کر دفاعی تعاون اور تعلیمی اور ثقافتی روابط کے فروغ تک وسیع ہوا ہے۔ دونوں اطراف دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کو فروغ دے کر اپنی اقتصادی شراکت داری کو مزید بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت 21 ویں صدی کے حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے تاریخی تعلقات کو ایک مضبوط سٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کا عزم رکھتی ہے۔ رواں سال پاکستان اور ترکی کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک بہت سے خصوصی پروگراموں اور تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کا دورہ ترکی اور پاک ترک اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے پانچویں اجلاس میں شرکت سے دونوں برادر ممالک کے مابین تاریخی اور آزمودہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.