کہ فرنٹیرکنسٹبلری نے دیگرقانون نافذکرنے والے اداروںکے تعاون سے قبائلی علاقہ جات سمیت خیبرپختونخوامیںدہشت گردی کی بیخ کنی میںکلیدی کرداراداکیا،مرزا علی خان وزیر

منگل 21 فروری 2017 19:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ آفیسرفرنٹیرکنسٹبلری باڑہ مرزاعلی خان وزیرنے کہاہے کہ فرنٹیرکنسٹبلری نے دیگرقانون نافذکرنے والے اداروںکے تعاون سے قبائلی علاقہ جات سمیت خیبرپختونخوامیںدہشت گردی کی بیخ کنی میںکلیدی کرداراداکیاہے تاہم باڑہ میں سکولوںکے سطح پرکھیلوںکے مقابلے کاانعقاداس حقیقت کاآئینہ دارہے کہ فاٹامیںامن کاقیام ممکن ہواہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوںسے ہمارے ارادے اورعوام کاحوصلہ متزلزل نہیںکرسکتے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے باڑہ میںکھیلوںکے مقابلے کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرزاعلی خان وزیرنے کہاکہ فرنٹیرکنسٹبلری نے نہ صرف ملک میںامن وامان کے قیام جان کے نذرانے پیش کئے ہیںبلکہ اقوام متحدہ کے امن مشنزمیںبھی ایف سی کے نڈراوربہادرجوانوںنے ملک کانام روشن کیاہے۔انہوںنے کہاکہ مادروطن کی حفاظت کیلئے پہلے بھی قربانی دی ہے اورآئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیںکرینگے۔انہوںنے کہاکہ سرحدوں،ملک اورعوام کاتحفظ ہمارنصب العین ہے۔