جامعہ کراچی میں وائس چانسلر کے ایڈمنسٹریشن بلاک کے مختلف شعبہ جات کا اچانک دورہ

منگل 21 فروری 2017 19:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے گذشتہ روز (۱۲فروری) رجسٹرار کے ہمراہ ایڈمنسٹریشن بلاک میںواقع مختلف شعبہ جات کا اچانک دورہ کیا اور اسٹاف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ نے اسٹاف کے مسائل سنے اور ان کو فوری طورپر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔شیخ الجامعہ نے اس موقع پر کہا کہ ایسے دورے وقتاً فوقتاً کئے جائیں گے تاکہ جامعہ کراچی کے ملازمین کے مسائل سنے جائیںاور ان کے فوری حل کو یقینی بنایا جاسکے،انہوں نے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اور فرائض دیانتداری سے انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :