پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کو دوبارہ پرواز سے روک دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 21 فروری 2017 19:48

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21فروری2017ء) پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کو دوبارہ پرواز سے روک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ حویلیاں کے بعد سے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کو گراونڈ کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم کچھ روز قبل ان طیاروں کی دوبارہ پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم اب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیاروں کو پرواز سے دوبارہ روک دیا ہے۔ طیاروں میں فنی خرابیوں کی نشاندہی کا انکشاف ہونے کے بعد انہیں پرواز کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :