حساس اداروں کی کاروائی:دہشتگردوں کے اہم گٹھ جوڑکوسراغ مل گیا

حاجی بلوچ بلوچستان اور سندھ میں عبدالحفیظ نیٹ ورک سنبھالتاہے،دہشتگردوں کی اہم ملاقاتیں وڈھ میں ہوئی ہیں۔سکیورٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 فروری 2017 19:47

حساس اداروں کی کاروائی:دہشتگردوں کے اہم گٹھ جوڑکوسراغ مل گیا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21فروری2017ء) : حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے اہم گٹھ جوڑکوپکڑلیاہے،حاجی بلوچ بلوچستان اور سندھ میں عبدالحفیظ نیٹ ورک سنبھالتاہے،دہشتگردوں کی اہم ملاقاتیں وڈھ میں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حاجی بلوچ بلوچستان اور سندھ میں عبدالحفیظ نیٹ ورک سنبھالتاہے۔بلوچستان کے علاقے وڈھ میں دہشتگردوں کی اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔دونوں دہشتگردسندھ میں دہشتگردتنظیموں کومنظم کررہے ہیں۔کالعدم القاعدہ برصغیر،جماعت الااحراراور لشکرجھنگوی العامی ایک ہی پلیٹ فارم استعمال کررہی ہیں۔عبداللہ بروہی اور مقصودسندھ میں کالعدم تنظیموں کومتحرک کرنے کاکام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :