بہادر کلب نے یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

منگل 21 فروری 2017 19:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء)یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال ٹورنامنٹ جوکہ کر اچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیر ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے اشراک سے آرام باغ باسکٹ بال فلڈ لٹ کورٹ پر کھیلاگیا ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست بہادرکلب نے نشتر کلب کو 44-51 پوائنٹس سے شکست دیکر جیت لیا ٹورنامنٹ کا بہتر ین کھلاڑی امانول فیاض اور بہترین اسکورر طلحہ امجدکو قراردیا گیا فائنل جوکہ انتہائی سنسنی خیز اور باسکٹ بال کھل کا بہترین مقابلہ تھا شائقین باسکٹ بال کھیل بہت محفوظ ہوئے فائنل کے پہلے ہاف میں بہادرکلب کو 25-28 کی برتری حاصل تھی بہادر کلب کی جانب سے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی امانول فیاض نے 23 محمدریاض نے 17 اور فارس واسطی نے 5 پوائنٹس اسکورکئے جبکہ نشترکلب کی جانب سے علی چن زیب نے 11 عرفان نے 8 طلحہ امجدنے 6 پوائنٹس اسکور کئے۔

(جاری ہے)

ظفر اقبال ، غلام رسول ، عامر غیاث ، اور ممتازاحمدنے ریفریز کے فرائض انجام دیئے۔