ْ سکھر ‘پولیس کے 2 مبینہ مقابلے ‘ دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ‘ اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

منگل 21 فروری 2017 19:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) سکھر پولیس کے دو مبینہ مقابلے ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ، اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ، گرفتار ملزمان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ، ایس ایس پی سکھر کی جانب سے پولیس پارٹیوں کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کی جانب سے دو مبینہ مقابلوں کا دعویٰ کیا گیا ہے پہلا مقابلہ تھانہ بائیجی پولیس نے چونگہ پل کے قریب چار مسلح افراد کیساتھ کیا جس میں پولیس نے ایک ملزم بنام نثار احمد اتارانی سکنہ باگڑجی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے اسلحہ و گولیاں برآمد کی مقابلے میں اسکے تین ساتھی فرار ہو گئے ہیں دوسرا مقابلہ سنگرار پولیس نے فقیر آباد کے قریب تین مسلح ملزمان کیساتھ کیا جس میں پویس نے بنام منور خروس سکنہ بچل شاہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ و گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کی ہے دوسری جانب پولیس مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیموں کو ایس ایس پی سکھر کی جانب سے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :