انٹی کرپشن پولیس سکھر کی کارروائی ‘ روپوش ملزم گرفتا ر

منگل 21 فروری 2017 19:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) انٹی کرپشن پولیس سکھر کی کاروائی ، رپورش ملزم گرفتا ر، معاشرے سے کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشش کررہے ہیں ، ہیڈ محرر تفصیلات کے مطابق انٹی کرپشن پولیس سرکل سکھر ہیڈ محرر خورشید احمد میمن ، لیاقت علی بوزدار ، نذیر لاشاری نے ڈپٹی ڈائریکٹر منور علی وسان کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر عبدالقادر درانی کی نگرانی میںسکھر کے علاقے شالیمار روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے انٹی کرپشن پولیس کو مطلوب رپورش ملزم فاروق احمد جتوئی سکنہ خانپور ضلع شکارپور کو گرفتار کر لیا ہے گرفتاری کے حوالے سے انٹی کرپشن پولیس سرکل سکھر کے پیڈ محرر /اے ایس آئی خورشید میمن نے بتایا کہ گرفتار ملزم انٹی کرپشن میں داخل ایف آئی آر ، کرائم نمبر13/2016میں مطلوب تھا گرفتار ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ رشوت کی لین دین میں معاون کا کردار ادا کرتا تھا ۔

متعلقہ عنوان :