سکھر‘ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا گلے میں روٹیاں ڈال کر پنوعاقل کے میل نرس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘نعرے بازی

منگل 21 فروری 2017 19:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) سکھرمیں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا گلے میں روٹیاں ڈال کر پنوعاقل کے میل نرس کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی تفصیلات کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکز کی جانب سے پنوعاقل کے میل نرس کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے گلے میں روٹیاں لٹکا کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی اسموقع پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ پنوعاقل کا میل نرس روزانہ ہماری لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ہراساں کررہا ہے جس کے خلاف ہم روزانہ احتجاج کررہے ہیں مگر افسوس ہے کہ ہمارے احتجاجوں کے باوجود سکھر انتظامیہ یا صحت انتطامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے سکھر انتطامیہ بھی میل نرس کی زیادتیوں میں اس کے ساتھ ہے ان کا کہنا تھا کہ حکمران ملک میں خواتین کے حقوق اور ان سے ہونے والی زیادتیوں کے حوالے سے بڑے بڑے بیانات دے رہے ہیں مگر ہم اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں مگر اس کا کوئی نوٹس تک نہیں لیا جا رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ میل نرس کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جا ئے بصورت دیگر سخت سے سخت احتجاج کیا جا ئے گا ۔