نوشہروفیروز‘ مختلف وجوہات پر 2 افراد نے خودکشی کر لی

منگل 21 فروری 2017 19:41

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء)نوشہروفیروزرایک شخص کا اقدام خودکشی کنڈیاروپولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گائوں ہمائو میں پیش آیا جہاں گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ44سالہ قمرالدین نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی، پولیس مزید تحقیق کررہی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرے واقعہ میں نوشہروفیروز کے نوجوان کا اقدام خودکشی کر لی۔ بھریاسٹی پولیس ذرائع کے مطابق گائوں دالی کے رہائشی15سالہ صداقت نے خود پر پستول سے فائرکرکے خودکشی کرلی،خودکشی کے اسباب جاننے کیلئے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔