ججوں کی حفاظت کیلئے نئی فورس بنانے کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی دانشمندی اور دوراندیشی کا مظہر ہے‘ تنقید کرنے والے ہمارے اچھے کاموں کو سراہنے میں بھی بخل سے کام لے رہے ہیں․ قوم کے تعاون سے پاکستان کو محفوظ ملک بناکر دم لیں گے

مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ کی مرکزی رہنما فریال مخدوم کا بیان

منگل 21 فروری 2017 19:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما فریال مخدوم نے کہا ہے کہسانحہ سہون شریف کے تناظر میں عدلیہ کے جججوں کی حفاظت کے لئے وزیر اعظم کی طرف سے نئی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ مدبرانہ قیادت کا مظہر ہی․ سانحہ سہون شریف قومی سانحہ ہے جس نے ملک کے ہر گھر کو افسردہ کیا جس کی مذمت لفظوں کی بجائے عملی اقدامات سے کر کے ہی ہم ملک کو ایسے سانحات سے بچا سکتے ہیں․ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ نے فوری طور پر اعلی عدلیہ کے ججوں کی حفاظت کے لئے نئے فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کرکے عدلیہ کو دہشت گردی کے دبائو سے نکالنے اور اعلی عدلیہ کے ججوں کی حفاظت کے لئے اہم قدم اٹھایا ہے تاکہ ملک کی عدلیہ اپنی روایات کے مطابق انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھ سکی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما فریال مخدوم نے کہا کہ سانحہ سہون کو بیس کروڑ پاکستانیوں کے حوصلے کا امتحان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بقا، سلامتی اور ترقی کی دشمن قوتیں دوبارہ سے سراٹھا رہی ہیں اور غیر ملکی آقائوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی مذموم کوششیں کر رہی ہیں لیکن ملکی و غیر ملکی دشمن ہرگز یہ نہ بھولیں کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میںپاکستان مسلم لیگ(ن) ریاست کے ایک ایک دشمن کو ختم کر کے پاکستان کا دنیا کا مثالی محفوظ ملک بناکر دم لے گی․ فریال مخدوم نے کہا کہ مسلح افواج کے بروقت اقدامات قابل ستائش ہیں جس کی وجہ سے درجنوں دہشت گردوں کا خاتمہ اور ان کی پناہ گاہوں کو ملیا میٹ کیا جارہا ہی․

متعلقہ عنوان :