سیکرٹری الیکشن کمیشن کی چیف سیکرٹری خیبرپختونخواسے ملاقات

منگل 21 فروری 2017 19:53

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمدکی چیف سیکرٹری خیبرپختونخواعابدسعیدسے ملاقات کی اورچیف سیکرٹری کو آئندہ عام انتخابات کیلئے تمام پولنگ سٹیشنزکوگوگل سے منسلک کرنے کے پراجیکٹ سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈائریکٹرجنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی ،الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے مفصل بریفنگ دیتے ہوئے انہیںآگاہ کیاکہ مذکورہ پراجیکٹ کی تکمیل پولنگ سکیم کی مزیدشفافیت میںمعاون ثابت ہوگا ، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اس ضمن میںچیف سیکرٹری خیبرپختونخواسے تعاون کی بھی درخواست کی تاہم چیف سیکرٹری خیبرپختونخواعابدسعیدپراجیکٹ کی تکمیل میںہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پرسیکرٹری لوکل گورنمنٹ،سیکرٹری ہوم اینڈٹرائبل افیئرز،ایم ڈی آئی ٹی،جائنٹ صوبائی الیکشن کمیشنرخیبرپختونخواسمیت دیگراعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :