اکوڑہ خٹک میں شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی،مقدمہ درج

منگل 21 فروری 2017 19:52

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) اکوڑہ خٹک میں شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ اکوڑہ خٹک پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی لڑکی کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ لڑکی کو اس کے شوہر اور ساس نے ملکر قتل کیا ہے۔ جبکہ دوسرے واقعے میں مصری بانڈہ سے بوری بند لاش برامد کرلی گئی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے واقعے میں نعیم خان ولد حبیب الرحمن ساکن بونیر حال حامد آباد اکوڑہ خٹک نے ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کمرے میں سو رہا تھا جبکہ اس کی والدہ اور گھر کی دیگر خواتین گھر میںموجود تھی کہ اس دوران اس کی والدہ مسمات والضحہ نے ا س کو بتایا کہ اس کی بہو یعنی میری بیوی پچیس سالہ فہمیدہ نے میرے بھائی عابد الرحمن کے کمرے میںجاکر اپنے پیچھے دروازہ بند کردیا۔

(جاری ہے)

جب ہم آئے تو کمرے کا دروازہ اند ر سے بند تھا۔ ہم نے روشن دان سے دیکھا تو مسمات فہمیدہ نے دوپٹے سے پھندہ بناکر پنکھے سے لٹک رہی تھی۔ ہم نے دروازے کولات مار کر دکھول دیا اس نے گلے میں دوپٹے سے پھندا بنا کر خود کشی کرکے ہلاک ہوچکی تھی۔ اس دوران فہمیدہ کے والدہ بہن بھائی ہسپتال پہنے تو انھوں نے شور مچایااور پولیس کوبتایا کہ اس کے بہن فہمیدہ کے سسرالی اس سے لڑتے جھگڑتے تھے۔

ہماری بہن نے خود کشی نہیں بلکہ اس کے شوہر نعیم اور ساس والضحہ نے پھانسی دیکر قتل کیا ہے پولیس نے تفتیش شروع کردی نعیم کو حراست میں لے لیا۔دوسرا واقعے میں دریاکابل سے بوری بند لاش برامد ہوئی جس کو نامعلوم ملزمان نے پھانسی دیکر قتل کیا اور لاش بوری میں بند کرکے دریا کابل میں پھینک دی۔جو مصری بانڈہ کے قریب کنارے پرآگئی مقتول کاقد پانچ فٹ سات ا نچ کالے کپڑے پہنے ہوئے تھا جس کونامعلوم ملزم یا ملزمان نے پھانسی دیکر قتل کیا اورلاش بور ی میں بند کرکے دریا میں بہا دی تھی مصری بانڈہ پولیس نے ملزم یا ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :