کرک،گیس کم پریشراورلوڈشیڈنگ سمیت دیگرمسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل،اجلاس آج ہوگا

منگل 21 فروری 2017 19:52

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) ضلع کرک میں گیس کم پریشر میں اضافے اور لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے ہول سیکرٹری کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کرک کی نگرانی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی جس کا اجلاس آج ہوگا تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل ضلعی پولیس آفیسر کی کوششوں سے ہوم سیکرٹری کیساتھ پشاور میں ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا تھا، جس میں ڈویژنل انتظامیہ اور منتخب ممبران اسمبلی نے شرکت کی، اعلی سطح اجلاس کی روشنی میں مسائل کو لوکل سطح پر حل کرنے کیلئے با اختیار کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر کرک عرفان اللہ محسود ، ڈی ایس پی مہر علی شاہ،نمائندہ خبیر پختونخواہ گیس اتھارٹی ، محکم ایس این جی پی ایل انچارج ناصر بنگش پر مشتمل دی تھی، جسکا پہلا با قاعدہ اجلاس آج بروز بد ھ اے سی کرک کے آفس میں منعقد ہوگا، مرحلہ وار تخت نصرتی اور بانڈہ دائود شاہ میں منعقد ہو نگے، کمیٹی گیس کم پریشر سمیت دیگر مسائل کے حل فائنل رائونڈ تر تیب دیگی، اور اپنی سفارشات ہول سیکرٹری کو دس دن کے اندر پیش کریگی۔

متعلقہ عنوان :