اراکین کی حمایت حاصل ہے،مخالفین ہوش کے ناخن لیں،ضلع ناظم کرک

منگل 21 فروری 2017 19:52

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) ضلعی ناظم ڈاکٹر عمر دراز خٹک نے کہا ہے کہ 22 ضلعی کونسلران کی حمایت حاصل ہے، ڈسٹرکٹ کونسلرمولانا میر زاقیم ٹریفک حادثے کی وجہ سے زہنی کمزور ہو گیا ہے، اسلئے نادان غیر سنجیدہ بچگانہ حرکات و بیانات شائع کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ضلعی نائب ناظم سجاد بارکوال ، ڈسٹرکٹ کونسلر، محمد عمر خٹک، ڈسٹرکٹ کونسلر انتخاب عالم، ڈسٹرکٹ کونسلر جان عالم ایڈوکیٹ، ڈسٹرکٹ کونسلر محمد صادق، ڈسٹرکٹ کونسلر نواب خٹک، ڈسٹرکٹ کونسلر رفیع اللہ، ڈسٹرکٹ کونسلر ولی اللہ خٹک ، ڈسٹرکٹ کونسلر ملک اسلم خان سمیت دیگر کونسلران کے ہمراہ گفتگو میں کیا، انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کونسلر مولانا میرزقیم نے جو بیان شائع کیا ہے، ضلعی ناظم کے دفتر کو تالے لگا دینگے، اسکی بھر پور مذمت کرتے ہیں، اس بیان نے ثابت کر دیا کہ مولانا میرزاقیم سیاسی بچہ ہے، انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی پختون خواہ ملی عوامی پارتی آزاد اراکین سمیت مجبوعی طور پر 22 اراکین کی حمایت حاصل ہے، جے یو آئی میں ہم خیال میرے حمایتی ڈسٹرکٹ کونسلر موجود ہیں، جسکی حمایت مجھے حاصل ہے، انہوں نے کہاکہ ہم ڈسٹرکٹ کونسلر مولانا میرزقیم خٹک کا انتظار کیا لیکن وہ نہیں آئے، اگر مولانا کو شوق ہے، تو تالہ بندی کا اپنا شوضرور پورہ کریں، انہوں نے کہاکہ جملہ تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ کونسلر پارٹی ڈسپلن اور قانون کے پابند اور میرے بھائی ہے، انہوں نے کہاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں منصوبے منصفابوں کی منصفانہ تقسیم کی ہیں، جے یو آئی ڈسٹرکٹ کونسلروں کے فنڈز کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کے لیے محمد عمر خٹک ذمہ دار مقرر کر لیا ہے، ڈسٹرکٹ کونسلر محمد عمر خٹک کا جو فیصلہ ہو گا، ضلعی حکومت کو قبول ہو گا، انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کونسلر مولانا میرزاقیم ہوش کے ناخن لیں، چیلنج کرتاہوں ،تالہ بندی کے لیے مولانا کا سایہ بھی دفتر کے قریب نہیں آسکتا، میری کرسی مضبوط ہیں۔