زیر تجویز سہ ماہی بجٹ ترقیاتی منصوبوں میں کرک پریس کلب کے لیے 10 لاکھ روپئے مختص

منگل 21 فروری 2017 19:51

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) پریس کلب کے صحافیوں نے صدر کرک پریس کلب کے صدارت میں ضلع ناظم عمردرازخٹک سے ملاقات کی، ملاقات میں سینئر صحافیوں محمد نواز خٹک، حلیم بجاری، شادنوازخٹک، محمد ریاض خٹک، سجاد عثمان ، سر فراز خٹک سمیت سینئر صحافیوں نے شرکت کی، سینئر صحافیوں نے ضلعی ناظم سے پریس کلب آمد کے موقع پر دس لاکھ روپئے کی منظوری کا ذکر کیا، ضلعی ناظم نے کہاکہ پچھلے سا لانہ ترقیاتی پروگرام میں پریس کلب کیلئے دس لاکھ روپئے مختص کیے تھے، لیکن ڈسٹرکٹ کونسلر مولانا میر زقیم خٹک اور ڈسٹرکٹ کونسلر عظمت خٹک نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور پریس کلب کے لیے رقم جو مختص تھی مخالفت کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسلر محمد عمر خٹک نے صحافیوں کو تائید اور سپورٹ کیا، سہ ماہی بجٹ میں پریس کلب کے لیے دس لاکھ روپئے کی منظوری کے لیے موجودہ دیگر ڈسٹرکٹ کونسلران انتخاب عالم، محمد صادق، جان عالم ،تواب خٹک، ملک اسلم خان، ضلعی نائب ناظم سجاد بارکوال نے مکمل تائید ضلعی ناظم نے بخوشی دس لاکھ منظور کر لیے، جس پر پریس کلب کے ممبران نے ضلعی ناظم اور ڈسٹرکٹ کونسلران کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :