کھیل پرامن ماحول کی طرف رہنمائی کاباعث بنتاہے،وائس چانسلرپشاوریونیورسٹی

منگل 21 فروری 2017 19:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) جامعہ پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد نے کھیل کی اہمیت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑیوں میں مقابلے کا جذبہ اجاگر کرتا ہے جو پرامن ماحول کی طرف رہنمائی کا باعث بنتا ہے۔ صحت مند جسم میں صحت مند دماغ ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے نوجوان اپنے آپ کو ایسی سرگرمیوں میں مصروف رکھتے ہیں جو ان کی شخصیت کی تزئین کا ذریعہ بنتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی میں منعقدہ سالانہ انٹر کالجز ٹورنامنٹ کے تقسیم انعامات کی تقریب کے موقع پر کیا۔انہوں نے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کو ان جیسے صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد پر تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ یہ سرگرمیاں جامعہ کی ترقی اور عروج کے باعث بنیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف گیموں کے جیتنے والوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کو انعامات سے نوازا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پشاور یونیورسٹی نے بیڈمنٹن ،ہاکی، باسکٹ بال ،والی بال ،کرکٹ، سکواش، ٹیبل ٹینس اور ہینڈبال میں پہلی پوزشنیں جیتنے کے علاوہ ۴۷ پوائنٹس کے ساتھ جنرل ٹرافی بھی اپنے نام کرائی۔ مقابلوں میں 800میٹر ریس میں گورنمنٹ کالج پشاور کے فارس جان نے پہلی ، جی سی حیات آباد نے دوسری جبکہ جی سی پشاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،ہائی جمپ میں گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز پشاور کے جمشید نے پہلی ، پوسٹ گریجویٹ پشاور یونیورسٹی کے محب اللہ نے دوسری جبکہ گورنمنٹ کالج کے رومان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹرپل جمپ کے مقابلوں میں گورنمنٹ کالج آف منجمنٹ سائنسز پشاور کے جمشید نے گولڈ مڈل ،اور پی جی پشاور یونیورسٹی کے اصغر خا ن نے سلور مڈل جبکہ گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز کے فرہاد حبیب اور گورنمنٹ کالج جمرود کے عبدالوہاب نے برانز مڈل اپنے نام کیے۔ 3000 میٹر ریس میں گورنمنٹ کالج پشاور کے فارس جان نے پہلی، جی سی پشاور کے محمد رحیم نے دوسری جبکہ جی سی جمرود شاہ رُخ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جیولن تھرو کے مقابلوں میں جی سی پشاور کے شہاب نے گولڈ، جی سی جمرود کے محمد اسماعیل نے سلور جبکہ جی سی حیات آباد کے عثمان نواز نے برانز میڈل جیتا۔ 110میٹر رکاوٹوں کے دوڑ میں گورنمنٹ ڈگری کالج حیات آباد نے پہلی پوزیشن حا صل کی۔سکواش کا سابقہ عالمی چمپئن قمر زمان ، نائب صدر سپورٹس کمیٹی، ڈاکٹر فضل سبحانی اور ڈائریکٹر سپورٹس بہرکرم خان نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے وہاں پر موجود لوگوں کو بتایا کہ یونیورسٹی کا فورگلاس والز سکواش کمپلیکس کا افتتاح جلد عمل میں لایا جائے گا جو کہ اپنے بنیادی ڈھانچہ اور سہولیات کے اعتبار سے دنیا میں ایک منفرد انداز کا حامل سکواش کمپلکس ہے۔

متعلقہ عنوان :