ضلع ناظم پشاور کا کوٹلہ محسن خان میں واقع سکولوں اور بی ایچ یوزکا دورہ

منگل 21 فروری 2017 19:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے گذشتہ روزمراکز صحت اور سکولوں کی کارکردگی عوام اور طلباء اور طالبات کو دی جانے والی صحت کی سہولیات اور علاج معالجہ سے آگاہی حاصل کرنے کی غرض سے ڈسٹرکٹ ممبر امجد خان ‘ڈی او پرائمری ایجوکیشن اور اے ڈی او پی این ڈی کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری سکولو ڈیری باغبانان ‘ سول ڈسپنسری اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مشتاق آباد کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے حاضری رجسٹرڈ چیک کئے جبکہ عوام اور طلباء اور طالبات سے انکو دی جانے والی صحت اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے معلومات حاصل کی اس موقع پر گورنمنٹ پرائمری سکول باغبانان میں ٹیوب ویل کی خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس پی کو ٹیوب ویل کی فوری مرمت کے احکامات جاری کئے اس موقع پر ضلع ناظم نے طلبہ میں گھل مل گئے اور ان سے کورس کے مطابق سبق سنا اس موقع پر گورنمنٹ گرلز پرائمر ی سکول مشتاق آباد میں کے جی کلاس کے ایک سو پانچ طالبات میں سے صرف 45 طالبات کی موجودگی اور 60 طالبات کی غیر حاضر ی پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے پرنسپل سے وضاحت طلب کرلی اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے احکامات جاری کرتے ہوئے پیرنٹس ٹیچر کونسل کو فعال کرنے اور غیر حاضری کرنے والے طالبات کے والدین کو دوسرے دن سکول طلب کرنے کے احکامات بھی جاری کئے جبکہ تمام ڈسٹرکٹ ممبران کو تاکید کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ا پنے اپنے علاقوں میں سکولوں اور مراکز صحت کے دورے کرے اور انکی کارکردگی سے انکو آگاہ کریں انہوں نے واضح کیا کہ خراب کارکردگی والے مراکز صحت اور سکولوں کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی اور کسی کے ساتھ رعایت نہ برتی جائیگی

متعلقہ عنوان :