چارسدہ خودکش دھماکہ،ریسکیو1122کے اہلکاروں کی امدادی کارروائیاں

منگل 21 فروری 2017 19:51

چارسدہ خودکش دھماکہ،ریسکیو1122کے اہلکاروں کی امدادی کارروائیاں
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)ا یمرجنسی ریسکیو سروس ( ریسکیو 1122) نے تنگی جو ڈیشل کمپلیکس چا رسدہ پر حملے کے دوران حسب روایت پیشہ ورانہ مہارت کامظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیو 1122کے جو ان سب سے پہلے پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں، ریسکیو تر جما ن بلا ل احمد فیضی نے بتایا کہ 11:35پر ریسکیو 1122 حملے کی اطلا ع مو صو ل ہو ئی جس پر ریسکیو 1122کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اسد علی خا ن نے ایمرجنسی نا فذ کر تے ہوئے بلا تاخیرپشا ور اور مردان سے ریسکیو 1122کی ایمبولینسز اور فا ئر بجھا نے والی گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں اور آپر یشن کی نگرانی کر تے رہے ،بلا ل فیضی نے بتا یا کہ حملے میں7جا ں بحق اور زخمی ہو نے والی25 افراد کو ابتد ائی طبی امداد فراہم کر تے ہو ئے تحصیل ہسپتا ل منتقل کیا جہا ںسے شد ید زخمی ہو نے والے 13افراد کو پشا ور کے لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتا ل منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

آپر یشن کے دوران ریسکیو 1122کی 8ایمبو لینسز ، 2فا ئر ویکل ، 2ریسکیو ویکل ، 60اہلکار وں ، ڈائر یکٹر آپر یشن اور ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر مردان نے حصہ لیا ۔