رائل کالج آف سرجنز ایڈنبر کے صدر پروفیسر مائیکل جون کا کالج آف فزیشنز کا دورہ‘پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا

منگل 21 فروری 2017 19:51

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)رائل کالج آف سرجنز ایڈنبرا کے صدر پروفیسر مائیکل جون نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی کونسل سے ملاقات کے دوران دونوں کالجز کے درمیان باہمی تعاون کے سلسلہ میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سی پی ایس پی کے مختلف شعبہ جات بشمول شعبہ امتحان،ایڈوانس سکل اور میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا، انہوں نے کالج کے نظام تربیت ،مانیٹرینگ اور ریذیڈنسی پروگرام کو معیاری قرار دیا ۔اس موقع پر صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفراللہ چوہدری نے رائل کالج آف سرجنزایڈنبرا کے فیلوز کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔