شہر میں صفائی ستھرائی مہم کے مثبت نتائج برآ مد ہو رہے ہیں،میئر لاہور

منگل 21 فروری 2017 19:49

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) مئیر لاہور کرنل(ر) مبشر جاوید کی زیر صدارت شہر میں صفائی ستھرائی آگاہی مہم کی مناسبت سے فالو اپ اجلاس ٹائون ہال میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی بلال مصطفی سید ،چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن سردار نصیر،چیف فنانس آفیسرمحمد معیز الرحمان، ایم او فنانس یوسف سندھو ،جی ایم آپریٹنگ طاہر مجید ، مینجر آپریشن آصف اقبال،سینئر آپریشن مینجر سہیل ملک سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی بلال مصطفی سید نے مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید کو شہر میں جاری صفائی ستھرائی مہم سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر میئر لاہور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کے ویژن کے مطابق ہماری اولین ترجیح عوام کی خدمت ۔انہوں نے کہا شہر میں صفائی ستھرائی مہم کے نتائج مثبت آرہے ہیںاور مہم پورے جوش و جذبہ کے ساتھ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی مہم کی بدولت انسداد ڈینگی مہم کوبھی فائدہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :