بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کھلے پن کے حوالے سے چینی کاوشوں کوفروغ دے رہا ہے ،چین

منگل 21 فروری 2017 19:48

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) چین نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی ٹھوس پیش رفت سے چین کی کھلے پن کے حوالے سے کاوشوں کو تقویت ملی ہے،منصوبہ چین کی کھلے پن کے حوالے سے کاوشوں کو مزید فروغ دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر تجارت گاو ہو چھنگ نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے حوالے سے ٹھوس پیش رفت حاصل ہوئی ہے اور یہ منصوبہ چین کی کھلے پن کے حوالے سے کاوشوں کو مزید فروغ دے رہا ہے۔

چین نے گزشتہ برس دی بیلٹ اینڈ روڈ پر واقع ممالک سے مشاورتی پالیسی سازی کو فروغ دیا اور ریل ، روڈ ، ہوا بازی ، بجلی اور ٹیلی مواصلات کے شعبوں میں بڑے منصوبوں سے علاقائی روابط کو فروغ دیا۔ یہ منصوبہ دو ہزار تیرہ میں چین کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا جس کا مقصد بنیادی تنصیبات کے نیٹ ورک کی ترقی سیایشیا ،یورپ اور افریقہ کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :