غیر ملکی سرمایہ کاروں کے چین سے انخلا کاذکر درست نہیں ،سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہماری اصلاحات اورکھلی پالیسی کااہم جزوہے،غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مزیداقدامات کریں گے،چینی وزیر تجارت

منگل 21 فروری 2017 19:48

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) چین نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے چین سے انخلاکے رجحان کاذکر درست نہیں ،سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہماری اصلاحات اورکھلی پالیسی کااہم جزوہے،غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ ککیلئے مزیداقدامات کریں گے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر تجارت گا حو چینگ نے کہا ہے کہ اس و قت غیر ملکی سرمایہ کاروں کے چین سے انخلاکے رجحان کا ذکر کیا جارہا ہے۔

لیکن یہ درست نہیں ہے۔ چین میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا چین میں اصلاحات اورکھلی پالیسی کااہم جزوہے۔رواںبرس چین غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے مزیداقدامات کریگا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک چینی سرمایہ کاری کی مالیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ایک پریس کانفرنس میں وزیر تجارت نے کہا کہ گزشتہ سال چین میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ما لیت آٹھ کھرب تیرہ ارب بیس کروڑتک جاپہنچی ہے۔

دوہزارپندرہ کے مقابلے میں اس میں چار اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گا حو چھینگ کے مطابق سہ ماہی بنیادوںپر غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اعداد وشمار کو دیکھا جانا چاہئے۔ جنوری یا فروری چین کے لئے خاصی اہمیت کا حامل وقت ہے ، کیونکہ اس وقت چین میں جشن بہار منایا جاتا ہے۔ اس عرصے کے دوران چین میںغیرملکی سرمایہ کاری کی کمی کوئی خاص اثرنہیںرکھتی ہے۔ گا حو چھینگ نے مزید کہا کہ رواںبر س چین غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مزیدسہولتیںفراہم کرے گا۔تاکہ ایک منصافانہ سازگارماحول قائم کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :