کر پشن اور دہشت گردی دونوں ملک کیلئے ناسور بن چکی ہیں ‘ ملک کو پائوں پر کھڑا کر نے کیلئے دونوں ناسور کا مکمل خاتمہ کر نا ہوگا ورنہ ملکی ترقی کو ’’بریک ‘‘لگی رہیگی ‘ میرٹ ‘گڈ گورننس اور انصاف کہیں نظر نہیں آتا ‘ملک میں آئین وقانو ن کی حکمرانی کو ہر صورت قائم کر نا ہوگا ‘ملک میں کمزور احتساب سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور کی ‘ وفود سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 19:48

کر پشن اور دہشت گردی دونوں ملک کیلئے ناسور بن چکی ہیں ‘ ملک کو پائوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااورسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن اور دہشت گردی دونوں ملک کیلئے ناسور بن چکی ہیں ‘ملک کو پائوں پر کھڑا کر نے کیلئے دونوں ناسور کا مکمل خاتمہ کر نا ہوگا ورنہ ملکی ترقی کو ’’بریک ‘‘لگی رہیگی ‘ میرٹ ‘گڈ گورننس اور انصاف کہیں نظر نہیں آتا ‘ملک میں آئین وقانو ن کی حکمرانی کو ہر صورت قائم کر نا ہوگا ‘ملک میں کمزور احتساب سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں کسی قسم کی محاذآرائی یا ٹکرائو نہیں چاہتی ہم نے ہمیشہ آئین وقانون کے مطابق اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے سیاسی جد وجہد کی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک کی جڑوں کو کھانیوالی کر پشن کا ختم کر کے ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لک میں حقیقی جمہو ریت اورشفاف احتساب پوری قوم کی ضرورت ہے کر پشن سمیت دیگر مسائل کسی ایک جماعت کے نہیں پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کے ہیں جن کے حل کیلئے ہمیں آواز بلند کر نا ہوگا ‘کر پشن سے ملک کو کل نہیں آج ہی نجات حاصل کر نا ہوگی اسکے بغیر ترقی ممکن نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عوامی مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ہر3 خاندانوں میں سی2کے پاس خوراک کی کمی ہے ‘ہر پاکستانی1لاکھ20ہزار سے زائد کا مقر وض ہو چکا ہے جو غر یب عوام کے ساتھ ظلم کی انتہائی ہے۔

متعلقہ عنوان :