بہاولپور کے علاقے شادب کالونی میں پولیس کی کارروائی کر کے گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار

منگل 21 فروری 2017 19:48

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) بہاولپور کے علاقے شادب کالونی میں پولیس نے کارروائی کر کے گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس نے بہاولپور کے علاقے شاداب کالونی میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحہ میں 9 کلاشنکوف ‘ 2 نائن ایم ایم پستول ‘ 7 رائفل 12 بور ریپیٹر اور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :