حکومت پنجاب نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے لئے رینجرز کے پانچ ونگ طلب کر لیے

منگل 21 فروری 2017 19:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) حکومت پنجاب نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے لئے رینجرز کے پانچ ونگ طلب کر لیے۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے باقاعدہ طور پر وفاقی حکومت کو ایک درخواست ارسال کر دی جس میں صوبہ پنجاب میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن اور کریک ڈاون کے لئے رینجرز کے پانچ ونگ طلب کیے گئے جو لاہور شہر سمیت صوبہ بھر میں آپریشنز کریں گے۔

(جاری ہے)

ان رینجرز کو اے ٹی اے کے سیکشن چار اور سیکشن پانچ کے تحت طلب کیا گیا ہے محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ رینجرز کے اختیارات کا تعین اپیکس کمیٹی کرے گی۔