آئندہ حکومت کس کی ہوگی پتہ نہیں ‘ملک سی85فیصد دہشت گردی ختم کر دی ، مشاہد اللہ

کر پشن کر نیوالے ملکی ترقی نہیں دے سکتے کیونکہ کر پشن انکے دماغ کو زنگ آلود کر دیتی ہے ‘عمران خان ملک میں انتشار اور افر تفری کی سیاست کر رہے ہیں ‘پانامہ میں وزیر اعظم نوازشر یف کا نام ہی نہیں مگر اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاست چمکانے کیلئے وزیر اعظم کا ٹارگٹ کر رہی ہیں ‘پی سی ایل کا فائنل لاہورمیں ہونا خوش آئند ہے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کی میڈیا سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 19:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت کس کی ہوگی پتہ نہیں ‘ملک سی85فیصد دہشت گردی ختم کر دی ‘کر پشن کر نیوالے ملکی ترقی نہیں دے سکتے کیونکہ کر پشن انکے دماغ کو زنگ آلود کر دیتی ہے ‘عمران خان ملک میں انتشار اور افر تفری کی سیاست کر رہے ہیں وہ اپنی ان حر کتوں کی وجہ سے کبھی اقتدار نہیں آسکتے ‘پانامہ میں وزیر اعظم نوازشر یف کا نام ہی نہیں مگر اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاست چمکانے کیلئے وزیر اعظم کا ٹارگٹ کر رہی ہیں مگر حکومت اور وزیر اعظم آئینی مدت پوری کر یں گی ‘سی پیک منصوبے سے صرف پاکستان خطے کے ممالک کو بھی فائدہ نہیں ‘(ن) لیگی وفاقی اور پنجاب حکومت کے منصوبوں کی علامی ادارے بھی تعریف کر رہے ہیں ‘پی سی ایل کا فائنل لاہورمیں ہونا خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ایئر لیگ کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہداللہ خان نے کہا کہ جتنی ترقی اور خوشحالی (ن) لیگ کے موجودہ دور حکومت میں آئی ہے اسکی کوئی مثال نہیں ملتی اور ہم نے قوم سے عام انتخابات میں جو وعدے کیے ان پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے اور جو انتخابی منشور پر عمل نہیں کرتی انکا حشر ویسا ہی ہوتا ہے جیسا 2013کے عام انتخابات میں عوام نے پیپلزپارٹی کا کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے ہم نے تمام مسائل حل کر دیئے ہیں کیونکہ 20کروڑ عوام کے ملک میں مسائل مکمل طور پر حل نہیں ہوسکتے ہم اگلی بار بھی آجائے تو مسائل تو ہوں گے اور ان کو حل کر تے رہیں گے مگر پتہ نہیں اگلی حکومت کس کی آنی ہے جو بھی آئے جائے مکمل مسائل کا حل ممکن نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں کیونکہ وہ ملک پاکستان کی ترقی اوعر خوشحالی کی بجائے یہاں پر افر تفری چاہتے ہیں مگر ہم نے انکو پہلے بھی ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی انکو کامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :