چار سدہ بم دھماکے میں سیکورٹی فورسز کا فوری ردعمل قابل تعریف ہے، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر عوام کودہشتگردوں کے حملے سے محفوظ رکھا،پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ

منگل 21 فروری 2017 19:43

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چار سدہ بم دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے فوری ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر عوام کودہشتگردوں کے حملے سے محفوظ رکھا ، ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ چارسدہ میں ہونے والے حملے میں سکیورٹی فورسز نے جس انداز سے کارروائی کر کے عوام کی جانیں بچائی ہیں جو قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک سے دشمنوں اور دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی۔