عوام کو ان کی دہلیز پر سستا اور بروقت انصاف دلانے کے لیے عدلیہ کا اہم کردار ہوتا ہے ، لوگوں کو عدلیہ سے کافی توقعات ہیں ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

منگل 21 فروری 2017 19:43

خاران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نورمحمد مسکانزئی نے کہا ہے کہ عوام کو ان کے دہلیز پر سستا اور بروقت انصاف دلانے کے لیے عدلیہ کا اہم کردار ہوتا ہے اور لوگوں کو عدلیہ سے کافی توقعات ہیں جنہیں عملی طور پر بروقت سستا انصاف مہیا ہوسکے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بارکے وکلاء ملاقات اور جوڈیشل کمپلیکس زیر تعمیر منصوبے کے معائنہ کے دوران کیا،چیف جسٹس نے کہا کہ لوگوں کا عدلیہ اور وکلاء سے چولی دامن کا ساتھ ہے ،وکلاء اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر لوگوں کے ان کی دہلیز پر انصاف مہیاکریں،اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر اشفاق احمد سفاسنامہ پیش کیا اور اپنے حل طلب مسائل سے آگاہ کیا جبکہ زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس کے تعمیر کے حوالے سے سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسین شہاب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے پر پانچ کروڑ روپے خرچ کئے جارہے جو کہ کام کی رفتار تیزی سے جاری ہے ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نورمحمد مسکانزئی نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے قیام سے اس علاقے کے لوگوں کو عدلیہ کے حوالے سے مشکلات درپیش نہیں ہونگے اور ان کے دہلیز پر انصاف کی فراہمی کوممکن جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیااور متعلقہ آفیسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ مقررہ مدت کے دوران اس منصوبوں کو مکمل کرائیں۔

متعلقہ عنوان :