سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 21 فروری 2017 17:47

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)سوشل ویلفیئراینڈ بیت الما ل ڈیپارٹمنٹ اور محمدی ویلفیئر فائونڈیشن کے تعاون سے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹائون شپ کے اداروں میں مقیم افرادکے معائنہ کیلئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،میڈیکل کیمپ میں بزرگ افراد کے علاوہ اداروں میں رہائش پذیرخواتین، معذور افراد اور بچوں کا معائنہ کیا گیا،میڈیکل کیمپ میں موجود افرادکا خصوصاًً بلڈ پریشر، شوگر،آنکھوںکے علاوہ جنرل چیک اپ بھی کیا گیا، میڈیکل کیمپ میں 200سے زائدافرادکا معائنہ کیا گیا اور ان کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔