بھارت افغانستان میں بیٹھ کردہشتگردی کروارہاہے،آئی جی ایف سی

پاک چین اقتصادی راہداری کوہرصورت میں محفوظ بنایاجائیگا۔میجرجنرل ندیم انجم کی افغان سرحدکے دورہ کے موقعہ پرگفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 فروری 2017 17:13

چمن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21فروری2017ء) : آئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل ندیم انجم نے کہاہے کہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کردہشتگردی کروارہاہے،پاک چین اقتصادی راہداری کوہرصورت میں محفوظ بنایاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاک افغان سرحدکے دورہ کے موقعہ پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ اچھے خواہاں ہیں۔غیورقبائل نےسوویت جنگ میں فوج اورایف سی کیساتھ دیا۔ انہوں نے قبائلی عمائدین،بزنس کمیونٹی ،علماء کرام کےجرگہ سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کوہرصورت میں محفوظ بنایاجائیگا۔آخری دہشتگرد کےخاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔