پنجاب اسمبلی میں مادری زبانوں کے فروغ کیلئے قرارداد

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 21 فروری 2017 17:08

لاہور (نواز طاہر - اْردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔21 فروری ۔2017ء) آج مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جارہا لیکن صوبائی دارالحکومت لاہور میں ماضی کے برعکس پبلک مقامات پر کوئی ثقافتی تقریب نہیں ہو رہی البتہ صحافیوں کا ادبی اور پنجابی حلقہ مادری زبانوں خاص طور پر پنجابی کے فروغ کیلئے مظاہرہ کرے گا پنجاب اسمبلی میں بھی ایک قرارداد جمع کرائی گئی ہے جس میں مادری زبانوں کے فروغ کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے .

یہ قرارداد اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی طرف سے نمع قرائی گئی ہے . قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مادری زبان تعلیم و تربیت میں بنیادی اور کلیدی کردار کی حامل ہے .اسلئیے مادری زبانون کی ترویج و فروغ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں .انہیں نصاب کا حصہ بنایا جائے اور پرائمری تک لازمی قرار دیا جائے.