لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا کا میونسپل ملازمین کی پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج

صوبہ بھر میں ایم سی سرویز بند کرنے کی دھمکی

منگل 21 فروری 2017 16:51

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا نے جنوبی اضلاع کے میونسپل کمیٹیوں میں میونسپل ملازمین کی گذشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج ،صوبہ بھر میں ایم سی سرویز بند کرنے کی دھمکی دیدی فیڈریشن کے صوبائی صدر حاجی انور کمال خان ،جنرل سیکرٹری شاد خان ،سینئر نائب صدر حافظ کریم داد خان ،میونسپل ایمپلائز ورکر یونین کے صدر میاں عمر خان لکی مروت،سرائے نورنگ،ڈیرہ اسماعیل خان ،ٹانک کرک ،اور کوہاٹ کے صدوور نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے تمام ٹی ایم ایز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث لوکل گورنمنٹ کے ہزاروں ملازمین کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے پانچ ماہ کی تنخواہ نہ ہونے کے باعث ان ملازمین کے گھروں میں فاقے پڑ گئے ہیں جبکہ دکانداروں نے قرضہ دینا بھی چھوڑ دیا کیونکہ سابقہ بقایا جات جب تک ادائیگی نہیں ہوتی قرض نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ ان ٹی ایم ایز میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں ملازمین کئی کئی مہینوں کے تنخواہ کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیئے جارہے اب لوکل گورنمنٹ فیڈریشن احتجاج پر مجبور ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین کے فلاح وبہود کے دعوے تو روز کیا جارہے ہیں مگر عملی طور پر کچھ نہیں بعض ٹی ایم اوز میں کروڑوں روپے آمدن کے باوجود بھی ملازمین کیلئے تنخواہیں نہ ہونا سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا اور صوبہ بھر کے فیڈریشن کی سطح پر احتجاج کی کال دی جائیگی اس دوران خیبر پختونخوا کے تمام ٹی اوایز میں سرویز کی فراہمی معطل کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :