بنو ں‘اقوام دائود شاہ کے چھ قبیلوں کا ویال پر غیر قانونی تجاوازت اور بندش کیخلاف شدید احتجاج

ویال پر قبضہ مافیا کا قبضہ ختم کرکے پانی بحال کیا جائے ‘ تمام مسائل کے حل کیلئے کمیٹی سنجیدگی سے اقدامات کرے ‘ شرکا کا مطالبہ

منگل 21 فروری 2017 16:48

بنو ں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) اقوام دائود شاہ کے چھ قبیلوں کا ویال پر غیر قانونی تجاوازت اور بندش کے خلاف شدید احتجاج ویال پر قبضہ مافیا کا قبضہ ختم کرکے پانی بحال کیا جائے بصورت دیگر قوموں کے مابین تصادم کا خطرہ ہے تمام مسائل کے حل کیلئے مشران پر مشتمل کمیٹی سنجیدگی سے اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار فنانس کمیٹی کے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ملک شیر علی باز خان ،بلدیاتی ناظمین ناظم ضیاء اللہ خان ،ناظم شاہ خالد خان ن ملک نظیف خان، میر ولی خان ماسڑ ولی آیاز اور ملک نظیف اور سعید فرزند علی شاہ نے گرینڈ احتجاجی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام دائوشاہ کی ویال 22فٹ پر مشتمل تھی اور اب یہ ویال چھ فٹ رہ گئی ہے جسکی وجہ سے پانی کی ترسیل نہ ہونے کے باعث لاکھوں ایکڑ اراضی بنجر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا جبکہ ویال پر جگہ جگہ کیونکہ پر غیر قانونی تجاوات قائم کردیئے گئے ہیںجسکی وجہ سے ویال کی صفائی اب ناممکن ہو گئی گزشتہ روز ہم نے ویال کو صفائی کیلئے بھاری مشینری کے ذریعے صفائی کرنا چاہتے ہیںلیکن شاہ عالم نامہ شحص نے ہمیں کام سے روکھا اور الٹا ہم پر پولیس تھانے میں رپورٹ درج کی ہم ایری گیشن حکام اور قوم کے مشران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی مشران اور انتظامیہ مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریںاور قوم کو تصادم سے بچانے کیلئے میدان میں آئیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے مختلف علاقوں میں ویالوں پر پانی چھوڑ دیا ہے اور ہمارے پانی کو بند کر دیا گیا جو یہاں کے کسانوں اور کاشتکاروں کے ساتھ ظلم ہے جبکہ وقت پر پانی مہیا نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے اگر یہ مسلہ حل نہ کیا گیا تو خدا نحوستہ کسی بھی قسم کا نقصان کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد کی جائے گی جرگے نے متفقہ طور پر مذاکرات کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی جو کمیٹی ایری گیشن حکام اور قوم کے مشران کے ساتھ جرگہ کریگی

متعلقہ عنوان :