اعصام الحق کو مرسیلی اوپن ٹینس مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست

منگل 21 فروری 2017 16:47

اعصام الحق کو مرسیلی اوپن ٹینس مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی مرسیلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، روبن ہاس اور ڈومنک انگلاٹ کی جوری نے اعصام اور فلپ کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے رائونڈ میچ میں روبن ہاس اور ڈمنک انگلاٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعصام الحق اور فلپ کو 7-6 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :