بولان، ضلع کچھی میں امن امان کی بہتری کیلئے سخت ترین اور ٹھوس جامع پلان بنا لیا،ی پی اوعبدالغفور

منگل 21 فروری 2017 16:40

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء)ڈی پی او کچھی عبدالغفور کرد نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ضلع کچھی میں امن امان کی بہتری کیلئے سخت ترین اور ٹھوس جامع پلان مرتب کیا گیا ہے ایس ایچ اوز اپنے متعلقہ تھانوں میں روزمرہ کی پبلک ڈیلنگ کے ساتھ مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اقدامات کو اولین ترجیح دیں ضلع میں قائم کیئے گئے امن امان پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے اور نہ ہی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب ڈھاڈر کے ایک وفد جسکی قیادت عبدالفتاح بنگلزئی کر رہے تھے سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی وفد میں صدر پریس کلب محمد عارف بنگلزئی، جنرل سیکرٹری نوروز خان ایری،نائب صدر شیر محمد رند،آفس سیکرٹری عبدالحئی گولہ، کے علاوہ ایس ایچ او ڈھاڈر محمد اقبال مروت،سی آئی اے انچارج سبی بلخ شیر مری بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کچھی نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے محدود وسائل میں ہونے کے باوجود پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں اور ہر ممکن طور پر عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردا رادا کررہی ہے انہوں نے مذید کہا کہ صحافت اور پولیس کے درمیان چولی دامن کاساتھ ہے یہ ایک مقدس پیشہ ہے اس سے وابستہ افراد کو معاشرے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ان پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی قلم سے ہمیشہ حق اور سچائی بیان کرتے ہوئے عوام کی ترجمانی کریں۔